4 Lines Sad Urdu poetry Latest Shayari 2023
شام فرقت
شامِ فرقت ڈھلے ہم نہیں چاہتے
غم سے فرصت ملے ہم نہیں چاہتے
پھر نیا وار سہنے کو تیار ہیں
تُو پریشاں رہے ہم نہیں چاہتے
ہم ترے بعد اُجڑے ہُوئے ٹھیک ہیں
اب کہیں دل لگے ہم نہیں چاہتے
تیرے پیکر کو ہم دیکھتے ہی رہیں
تُو نظر سے ہٹے ہم نہیں چاہتے
کس قدر دل نشیں ہے یہ موجوں کا شور
غم کا دریا رکے ہم نہیں چاہتے
اس قدر پیار سے تُو پکارا نہ کر
آگ دل کو لگے ہم نہیں چاہتے
4 Lines Sad Urdu poetry Latest Shayari 2023
محبت
ہم تیرے دل کی محفل سجانے آئے تھے
تیری قسم تجھے اپنا بنانے آئے تھے
تو نے انہی کو زخموں سے نوازا ہے
جو تجھے مرہم لگانے آئے تھے
کس بات کی سزا دی آخر اتنا تو بتا دے ظالم
ہم تو تیرے درد کو اپنا بنانے آئے تھے
توبہ
ہر ایک ہم کو ستانے پہ آگیا توبہ
ہمارا دل جو نشانے پہ آگیا توبہ
ہم اپنے پاؤں پہ خود ہی کھڑے ہوئے ہیں
مگر زمانہ ہم کو گرانے پہ آگیا توبہ
چراغ جان کے جس کو منڈیر پر رکھا
وہ میرے گھر کو جلانے پہ آگیا توبہ
ہماری انگلی پکڑ کر جو چلنا سیکھتا تھا
وہ آج ہاتھ اٹھانے پہ آ گیا توبہ
دکھایا اس کو ذرا سا جو ائینہ ہم نے
وہ شخص آنکھیں دکھانے پہ آگیا توبہ
ہر ایک شخص کے دیکھے ہزار روپ یہاں
دماغ اپنا ٹھکانے پہ آگیا توبہ
4 Lines Sad Urdu poetry Latest Shayari 2023
سوال یہ ہے
سوال یہ نہیں، تاروں میں روشنی کیوں ہے
سوال یہ ہے، کہ تاریک زندگی کیوں ہے
سوال یہ نہیں، کیوں دکھ کے سلسلے ہیں دراز
سوال یہ ہے، کہ اتنی سی یہ خوشی کیوں ہے
سوال یہ نہیں، آوارگی ہے میرا مزاج
سوال یہ ہے، مجھے رات ڈھونڈتی کیوں ہے
سوال یہ نہیں، درپیش مسئلے ہیں بہت
سوال یہ ہے، مجھے انکی آگہی کیوں ہے
سوال یہ نہیں، کس کو پکارتا ہوں میں
سوال یہ ہے، کہ آواز گونجتی کیوں ہے
No comments:
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.