Hindi Shayari About Love with Amazing Poetry Images - Sad Poetry, Shayari and Urdu Ghazals

Main

Hindi Shayari About Love with Amazing Poetry Images

Hindi Shayari About Love

Hindi Shayari About Love

میں بھی تو حق رکھتاہوں
کہ تجھے اپنا کہوں

تجھے چاہوں تجھ سے بولوں
تجھے وفا کہوں

سحر کہوں شبنم کہوں
یا صبا کہوں

تجھے پھول کہوں
اپنے آنگن میں لگاؤں

تجھے دیکھوں تجھے چھوؤں
سینے سے لگاؤں

سورج کی نرم کرنوں کی طرح
دھیمی سی دستک ہو تم

اپنے در و دیوار کو
ان کرنوں سے سجاوں

چودھویں کی رات گھر کی چھت پہ
اے چاند! تیری چاندنی میں نہاؤں

تجھے چاند کہوں یا
چاندنی سمجھوں

جسم و جاں سمجھوں
روح کی طرح سمجھوں

سینے میں اٹھے طوفاں کیوں؟
جذبات میں آئے یہ ہیجان کیوں؟

میں بھی تو حق رکھتا ہوں
تجھے کوئی نام دے دوں

تجھ سے بولوں
کوئی بات کروں

تجھے آواز دوں
کوئی پیغام دے دو

کیا اب بھی نہ سمجھو گے
تم میرے کیا ہو!
مجھے جواب دو!!
Hindi Shayari About Love

Hindi Shayari About Love


جدائی



بے قراری سے دیکھتے ہیں تیری گلی کو باربار
بے صبر کرتا ہے یوں ہمیں تیرا انتظار

بار بار مل جائے یہ زندگی اگر ہمیں دلگیر
تیرے ساتھ گزار دوں یہ زندگی ہر بار
Hindi Shayari About Love

Hindi Shayari About Love

سنو تم کتنے ظالم ہو۔۔۔۔

سنو تم کتنے ظالم ہو

کہ گھر آئے مہمان سے بھی

بے رُخی برتتے ہو

غیر ضروری طور پہ تم

نظر انداز کرتے ہو

چلو ایسی بات ہے تو

نہ تم کو اب ستاوں گا

نہ تجھ سے ملنے آوں گا
Hindi Shayari About Love

Hindi Shayari About Love

اعتماد

زندگی بھر ہم ان سے دوستی کر تے رہے
وہ ہمارا گھر جلا کر روشنی کر تے رہے

دیکھنے والوں کی آنکھیں بند تھی ہر دور میں
سو چنے والوں کا رشتہ غربتوں کے سا تھ تھا

وہ بھی کیسا دوست تھا جو دوستی کی آڑ میں
بر سر پیکار اپنے دوستوں کے ساتھ تھا

میں اکیلا شہر میں کس کس سے لڑتا دوستوں
میرا سایہ بھی تو میرے دشمنوں کے ساتھ تھا

آج سوچا ہے تو آنکھیں خون روتی ہیں حنیف
مجھ کو کتنا پیار اپنے دوستوں کے ساتھ تھا

Hindi Shayari About Love
Hindi Shayari About Love

کبھی الوداع ناں کہنا

کبھی الوداع نہ کہنا
اس وعدے پر کہ ہم پھر ملیں گے

اس خواہش پر کہ دل پھر جڑیں گے
اس حقیقت پر کہ ہم ہمیشہ دوست رہیں گے

اس خوبصورتی پر کہ ہم پیار کریں گے
اس قربانی پر کہ ہم کچھ پل دور رہیں گے

اس احساس پر کہ ہم پھر ہنسیں گے
اس رات پر کہ ہم پھر تاروں تلے بیٹھیں گے

اس روشنی پر کہ ہم ہمیشہ ایسے دمکیں گے
اس ہوا پر کہ ہم یونہی خوش رہیں گے

اس خط کے الفاظ پر کہ ہم ایکدوسرے کے رہیں گے
اس خاموش پلوں کے بول پر کہ ہم ملتے رہیں گے

اس بند مٹھی کے زور پر کہ ہم آپکا ہاتھ تھامے رہیں گے
اس قدموں کی چاپ پر کہ ہم یونہی ساتھ چلتے رہیں گے

بس اے دوست
کبھی الوداع نہ کہنا
اس وعدے پر کہ ہم پھر ملیں گے

Hindi Shayari About Love
Hindi Shayari About Love

رشتہ گہرا ہے

میرا اپنی ذات سے رشتہ گہرا ہے
جیسا دن کا رات سے رشتہ گہرا ہے

جن میں تیرے پیار کی خوشبو ہوتی ہے
میرا ان نغمات سے رشتہ گہرا ہے

جن حالات میں تم نے مجھ کو چھوڑا تھا
میرا ان حالات سے رشتہ گہر ا ہے

وہم و گماں میں گزری عمر تمہاری بھی
میرا بھی خدشات سے رشتہ گہرا ہے

No comments:

Post a Comment

Please do not enter any spam link in the comment box.